کچھ عشق تھا کچھ مجبوری تھی سو میں نے جیون بار دیا
غزل
کچھ عشق تھا ‘کچھ مجبوری تھی‘ سو میں نے جیون بار دیا
میں کیسا زندہ آدمی تھا اِک شخص نے مجھ کو مار دیا
یہ سجا سجایا گھر ساقی میری ذات نہیں میرا حال نہیں
اے کاش کبھی تم جان سکو جو اُس سُکھ نے آزار دیا
میں کھلی ہوئی اِک سچائی مجھے جاننے والے جانتے ہیں
میں نے کِن لوگوں سے نفرت کی اور کن لوگوں سے پیار کیا
وہ عشق بہت مشکل تھا مگر آسان نہ تھا یوں جینا بھی
اُس نے عشق نے زندہ رہنے کا مجھے ظرف دیا پندار دیا
میں روتا ہوں اور آسمان سے تارے ٹوٹتے دیکھتا ہوں
اُن لوگوں پر جن لوگوں نے میرے لوگوں کو آزار دیا
وہ یار ہوں یا محبوب میرے یا کبھی کبھی ملنے والے
اِک لذت سب کے ملنے میں وہ زخم دیا یا پیار دیا

شاعر: عبیداللہ علیم
کچھ عشق تھا کچھ مجبوری تھی سو میں نے جیون بار دیا
کوئی کیا جانے کہ ہر مہکنے والے پھول کی خوشبو کے پیچھے کیا کیا دکھ ہو سکتے ہیں، کبھی کبھی تمامتر ہونے کے باوجود انسان کے پاس کچھ نہیں ہوتا، مجبوری میں عشق سے بھی سمجھوتہ ہو جاتا ہے،
اظہار کیجیے